ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان سہولت بازار، نگہبان کارڈ سنٹرز اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے ماہ صیام میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی سلمی بٹ نے کریانہ، غلہ اور سبزی منڈی کے نمائندگان سے اہم ملاقات کی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سہولت بازار جھنگ روڈ کا دورہ، پھلوں، سبزیوں، کریانہ اور چکن سٹالز پر معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے خریداروں سے. اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار سے متعلق دریافت بھی کیا۔ انہوں نے نگہبان کارڈ سنٹر میں ادائیگیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیااورسنٹر میں موجود شہریوں سے سہولیات، رہنمائی اور ادائیگی کے نظام سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کو بروقت اور باعزت امداد کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف براہ راست نگرانی مانیڑنگ بھی کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں