ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد نے ڈاکٹر محمد عثمان مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ کے ہمراہ سہولت بازار جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ دور ے کے دوران چکن گوشت اور انڈوں کی دستیابی، معیار،مقدار اور سرکاری مقررہ نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف اسٹالز کی جانچ پڑتال کی گئی اور اسٹاک کی صورتحال چیک کی گئی تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیا کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس موقع پر متعلقہ عملہ اور دکانداروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ قیمتوں اور معیار سے متعلق پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔اوور چارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ڈاکٹر روبینہ انجم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ لائیوسٹاک مثر نگرانی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری چکن گوشت اور انڈے مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے سہولت بازاروں کے باقاعدہ انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں