66

ذخیرہ شدہ چینی کی 500 ‘ کھاد کی 200 بوریاں برآمد

سرگودھا(بیوروچیف)گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی500اور کھاد کی200بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا رب نواز چدھڑ کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میں گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ذخیرہ کی گئی چینی کی500 بوریاں برآمد کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ بھابھڑہ میں گودام پر چھاپہ مار کر کھاد کی 200 بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔رب نواز چدھڑ کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چینی موقع پر شہریوں میں اور کھاد کسانوں میں سرکاری ریٹ پر فروخت کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں