لاہور (بیوروچیف) نگران پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیکرٹری فوڈ نے چینی کی قیمتوں میں سٹہ بازی روکنے کیلئے ”پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023ئ” کا نفاذ کر دیا ہے اس بارے پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے حکم نامے کے تحت سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط ہو گی۔ ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیگی۔ سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ نئے آرڈر کے مطابق سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہو گی۔ لین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو چینی کی پرچون قیمت کا اختیار دیدیا گیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک نے سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی کے ڈیلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
44