28

ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

لاہور (بیوروچیف)ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالحجہ آج 20جون بروز منگل کو ہوگی، عید الاضحیٰ29جون بروز جمعرات کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ذوالحجہ کے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا اس کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے چاند دینے کی شہادتیں مختلف علاقوں سے موصول ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد ، لاہور، بہاولپور ، بہاولنگر، کراچی ، پشاور و دیگر مقامات پر چاند نظر آیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم ذوالحجہ 1444ء ہجری آج بروز منگل کو ہوگی اور عید اضحیٰ 29جون بروز جمعرات کو ہوگی اللہ تعالیٰ اس اجلاس کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ان دنوں کو جو بڑے برکتوں کے دن ہیں ان کو ہمارے لئے خیرکا ذریعہ بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یونان سانحہ پر بات ضرور کرونگا جس میں بہت سے بچے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے ہم ان کے لئے بھی دعا کرینگے اور جو حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے اور جن لوگوں نے ان بچوں کو بھجوانے میں کردارادا کیا ہے ان کیخلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے اور ہم سمجھتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ناجانے کتنے بچے ان واقعات میں اجڑتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ جاں بحق بچوں کی مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں