3

ذوالفقار علی بھٹو شہید پسماندہ طبقات کی مضبوط آواز تھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید محروم پسے ہوئے پسماندہ طبقات کی مضبوط ترین اور توانا آواز تھے ۔ انہوں نے ناصرف عوام کو سیاسی شعور دیا بلکہ انہیں یہ احساس بھی دلایا کہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں ۔ شہید بھٹو ایسے کرشماتی رہنما اور عہد ساز شخصیت کے حامل رہنما تھے کہ جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے بد حالی کا شکار دو لخت ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ۔ وہ تیسری دنیا کے ہی نہیں، عالم اسلام کے بھی عظیم لیڈر تھے ۔ نصف صدی گزرنے کے باوجود قوم ان کی عوامی و قومی خدمات کو فراموش نہیں کر پائی، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کے صدر پیر سید عنایت علی شاہ، سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر خاں سابق صوبائی وزیر بدر الدین چوہدری،نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سٹی سیکرٹریٹ ابادی وزیر خاں میں منعقدہ پر شکوہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب کی صدارت سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر پیر سید عنایت علی شاہ سابق ایم این اے تھے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے نور النسا ملک ۔ ڈویژنل صدر شعبہ خواتین سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ ۔ سنئیر نائب صدر شیخ محمد اسلام ۔ سیکرٹری اطلاعات رانا خاور جاوید ۔ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ۔ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں ۔ ٹکٹ ہولڈرز بشارت رندھاوا ۔ چوہدری عمر دراز آزاد ، ملک ذوالفقار علی ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اطہر شریف ۔ آفس سیکرٹری شیخ یاسین ۔ نائب صدور میاں بشارت ۔ آغا اعجاز ۔ رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ ، سابق سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر قائم مقام سٹی صدر شعبہ خواتین شازیہ حسین، نائب صدر ڈویژن رفعت انجم ۔ نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں