5

ذہنی دبائو کے شکار افراد کیلئے خصوصی کونسلنگ سروس متعارف

لاہور(بیورو چیف) سیف سٹی نے ذہنی دبا کے شکار افراد کے لیے خصوصی کونسلنگ سروس متعارف کرادی، مریض 15پر کال کرکے فوری طور پر ماہر نفسیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دبائو کے شکار افراد کیلئے خصوصی کونسلنگ سروس متعارف کرادی۔نئی سہولت کے تحت ذہنی دبائو، ناامیدی اور خودکشی کے خیالات میں مبتلا افراد پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے فوری طور پر ماہرِ نفسیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔سیف سٹی ترجمان کے مطابق متاثرہ فرد کو کانفرنس کال کے ذریعے سپیشلائزڈ اور ماہر سائیکالوجسٹ سے فوری کونسلنگ فراہم کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد بروقت مدد فراہم کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے۔ترجمان کے مطابق سال 2025ء کے دوران ذہنی دبائو اور خودکشی سے متعلق 2327کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2269افراد کو بروقت کونسلنگ اور رہنمائی فراہم کر کے خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے بچایا گیا۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کی اس کونسلنگ سروس کی کامیابی کی شرح 98فیصد رہی تاہم اعداد و شمار کے مطابق موصول ہونے والی کالز میں 56فیصد مرد جبکہ 44 فیصد خواتین شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں