ذہنی صحت جسمانی صحت جتنی اہم ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) گرین لائن کلب کے زیر اہتمام صدر مسلم توقیر کی قیادت میں انٹرنیشنل ڈے آف مینٹل ہیلتھ کے موقع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد محمد علی جوہر ہائی اسکول سرگودھا روڈ میں کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ذہنی صحت (مینٹل ہیلتھ)کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں ذہنی دبا سے نمٹنے کے مثبت طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔ پروگرام میں زون چیئرمین زاہد محمود بٹ، صدر مسلم توقیر، سیکرٹری میاں محمد احمد اور لائن واجد محمود نے خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت جتنی ہی اہم ہے، اور بچوں کو مثبت سوچ، اعتماد اور تعاون کے ذریعے بہتر مستقبل کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکا کو کلب کی جانب سے شکریہ کے اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں