ذہنی مریض نے خود کو بلیڈ مار کر زخمی کر لیا

گو جرہ (نامہ نگار)نواحی گائوں میں 40 سالہ زہنی مریض شخص نے خود کو بلیڈسے لہو لہان کر لیا ۔مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 367ج ب کا شہبازجو کہ زہنی مریض بتایا جاتاہے جس نے ڈپریشن کی وجہ سے خود کو بلیڈ مار کر شدید زخمی کر لیاجسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں