41

ذیا بیطس کا شکار ممالک کی فہرست میں پاکستان کا پہلا نمبر

اسلام آباد (بیوروچیف)ذیابیطس کی بین الاقوامی فیڈریشن(آئی ڈی ایف)کے اعدادو شمار پر مبنی ڈیٹا کے مطابق پاکستان ذیابیطس کے ضمن میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔آئی ڈی ایف کے اعدادوشمار آرورلڈ اِن ڈیٹا نامی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے ہیں۔ ان اعدادوشمار میں100ایسے ممالک کو شامل کیا گیا ہے جن میں ذیابیطس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اسی رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف کیا گیا ہے کہ سال2021کے مطابق دنیا پھر میں 20 سے 79 سال تک کے افراد کی فی صد تعداد میں ذیابیطس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی 30 فیصد آبادی اس ہولناک مرض میں گرفتار ہے۔جبکہ 50 ممالک کی فہرست میں امریکہ اور برطانیہ دونوں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان کے بعد جنوبی بحرالکاہل کے جزائر میں سے ایک جزیرہ فرنچ پولی نیسیا کی 25 فیصد اور کویت کے 24 فیصد عوام ذیابیطس کا شکار ہیں۔ اس طرح اول پاکستان، دوم فرنچ پولی نیسیا اور کویت شامل ہے۔اس کی ممکنہ وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستانی عوام ، سبزیاں، دالیں، مکمل اناج، دہی اور پھل وغیرہ کھاتے ہیں۔ تاہم یوں لگتا ہے کہ جینیاتی طور پر وہ اس مرض کے زیادہ شکار ہیں۔ لیکن سائنسدانوں کے مطابق اس کی وجہ جاننے کیلیے تحقیقات کی ضرورت ہے۔عین یہی حال کویت کا بھی ہے جہاں آبادی کی بڑی تعداد اس کیفیت میں گرفتار ہے اور اس پر مزید غورپرزور دیا گیا ہے۔ پاکستانی آبادی کے متعلق کہا جارہا ہے کہ جینیاتی طور پر وہ انسولین سے حساس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں