39

ذی الحج کا چاند کل دیکھا جائے گا

اسلام آباد(بیوروچیف) رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحج 1444ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت19جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا۔اسی طرح19جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں