فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کے کنونیئر رائے عرفان حیدر کھرل کا جاپان سے آئی کارو باری شخصیت اے ایس ٹریڈنگ کمپنی کے مالک وقاص خان کے اعزاز میں ظہرانہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کے کنونیئر رائے عرفان حیدر کھرل کی جانب سے اے ایس ٹریڈنگ کمپنی کے مالک وقاص خان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف نواع کے کھانے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ملکی معیشت اور کاروباری معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائے عرفان حیدر کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حالات سازگار ہیں۔ وقاص خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے تاجروں وصنعتکاروں کی ملک کیلئے خدمات مثالی ہیں۔ حکومتی کوششوں سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا۔ جاپان میں پاکستانی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔



