رابن اتھپا نے یوراج سنگھ کا کیرئیر ختم کرنے کا ذمہ دار کوہلی کو ٹھہرا دیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ خبر رساں ادارے للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی امید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 جتوانے والے کھلاڑی کو محض چیمپئنز ٹرافی 2013 میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ رابن اتھپا نے انکشاف کیا کہ یوراج سنگھ نے فٹنس ٹیسٹ میں پوائنٹ کی کٹوتی کی درخواست کی لیکن ٹیم انتظامیہ کی طرف سے کسی نرمی سے انکار کردیا گیا، پھر اس نے ٹیسٹ کیا کیونکہ وہ ٹیم سے باہر تھا اور وہ اسے اندر نہیں لے رہے تھے۔اس نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا لیکن پھر بھی اسے گڈبائے کردیا۔ کوہلی کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے رابن اتھپا کا کہنا تھا کہ ان کی کپتانی میں نہیں کھیلا لیکن وہ بہت منہ پھٹ انسان ہیں۔ قبل ازیں سابق کرکٹر منوج تیواری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہار کا ذمہ دار انہیں قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں