رابی پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (شوبز نیوز) سابق اداکارہ، گلوکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے شادی کرلی ۔رابی پیرزادہ کی نکاح کی تقریب سادگی کے ساتھ نجی سطح پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی عزیز وا قارب نے شرکت کی۔رابی نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے والدین، بھائی اور ماموں کے ہمراہ نظر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی کریم اور سرخ لباس زیب تن کیا۔اگرچہ رابی پیرزادہ کے شوہر نے تاحال کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں