راب والٹر نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کرائسٹ چرچ(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے راب والٹر کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، راب والٹر نیوزی لینڈ کے کامیاب کوچ گیری سٹیڈ کی جگہ لیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راب والٹر کے عہدے کی مدت جون کے وسط میں شروع ہو گی، راب والٹر اکتوبر نومبر 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام تک کوچ رہیں گے۔راب والٹر نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں