35

رات کے اندھیرے میں ایک اور بجلی بم گرادیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجلی7روپے50پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں3سے7روپے50پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں