راجباہ سے 55سالہ شخص کی نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میںراجباہ سے 55سالہ شخص کی نعش برآمد ۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی تھی چک نمبر98ج ب کے قریب راجباہ کے موگہ میں ایک 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہو ئی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش کو نہر سے نکال کر تحویل میں لیااورتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کرکے اس کی شناخت کیلئے اعلانات کروانے شروع کر دئیے ہیں تاہم موصولہ آخری اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں