راجر فیڈر7ارب پتی کھلاڑیوں کی صف میں شامل

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) سابق سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1ارب ڈالر ہے۔فیڈرر نے 2022میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے۔ فیڈرر مسلسل 16سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے۔ 2020میں انہوں نے 106.3ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔رواں برس کے سب سے زیادہ کمانے والے فعال ٹینس پلیئر سپین کے کارلوس ایلکاراز رہے۔ انہوں نے 12ماہ میں 48.3ملین ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔خواتین میں امریکی اسٹار کوکو گوف تیسرے نمبر پر رہیں۔جنہوں نے گزشتہ سال 37.2ملین ڈالر کمائے اور دنیا کی سب سے زیادہ آمدن پانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں