راجہ دانیال جیت کر بھی عام انتخابات کے مقابلے میں ہار گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) این اے 104 سے مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال ضمنی الیکشن میں جیت کر بھی گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں ہار گئے8فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا ایک لاکھ 28ہزار 687ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ انکے مقابلے میں راجہ دانیال نے 92 ہزار 594 ووٹ حاصل کیے، اب ن لیگ کی اپنی حکومت سب کچھ اپنا اس کے باوجود ضمنی الیکشن میں راجہ دانیال جیت تو گئے ہیں مگر 2024 کے عام انتخابات کے مقابلے میں انہیں صرف 52 ہزار791ووٹ ملے ہیں اس طرح انہیں 2024 کے مقابلے میں 39 ہزار 910 ووٹ کم ملے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ اس طرح تو پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کی بائیکاٹ کی کال میں یا تو ن لیگ بھی شامل ہوگئی یا پھر مسلم لیگ ن کے ووٹرز اپنی حکومت کی کارکردگی پر خوش کی بجائے پہلے سے زیادہ نالاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں