راج کمار را کی فلم ”مالک”نے تہلکہ مچا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے منجھے ہوائے اداکار راج کمار را کی نئی فلم”مالک”نے ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر 4.02 کروڑ روپے کمالیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”مالک” ایک ایکشن تھرلر ہے جس کی کہانی 1980 کی دہائی کے الہ آباد کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔فلم میں طاقت، ہوس، بقا اور وفاداری کے درمیان جکڑی ہوئی ایسی دنیا کو دکھایا گیا ہے جہاں بندوق اور لالچ کے سائے میں عروج حاصل کرنے کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔فلم کی ہدایت کاری پلکیت نے کی ہے جو اس سے پہلے نیٹ فلکس کی فلم”بھکشک”سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔اس سے قبل پلکیت کی ہدایتکاری میں راج کمار راو ویب سیریز ”بوس: ڈیڈ/الائیو”میں کام کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں