38

راج کندر اچھا لگا اس لئے جیون ساتھی چن لیا ، اداکارہ شلپا شیٹی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے راج کندرا سے شادی پیسوں کے لئے نہیں کی ، راج سے زیادہ امیر لوگ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے پیسے کے لیے بزنس مین راج کندرا سے شادی نہیں کی، وہ خود ہمیشہ سے امیر رہی ہیں اور اب اپنے ریسٹورنٹ کی بدولت مزید امیر ہو گئی ہیں۔انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت بہت امیر تھی اور آج اس سے بھی زیادہ امیر ہوں، میں نے راج سے شادی اس لئے کی کیونکہ وہ اچھا لگا اور اگر وہ اچھا انسان نہ ہوتا تو میں نہ کرتی، اس سے زیادہ امیر لوگ بھی تھے جو شادی کے لئے مجھے منا رہے تھے۔خیال رہے کہ ناقدین کی جانب سے اداکارہ پر اکثر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں