راحت فتح علی خان کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کاایوارڈ

لندن (شوبز نیوز) موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازمان خان کوبرطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈز سے نوازدیا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہونیو الی خصوصی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ طارق، احمد محمد یسین سمیت متعدد اہم شخصیات اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ یہ تقریب پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہاں کی جانب سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر راحت فتح علی خان نیگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ ملنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ کامیابی والدین کی دعاوں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے،ان کا ایک نیا بنگالی زبان میں گانابھی جلد ریلیز کیا جائے گا۔راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے نے 22 مارچ کو لندن کے معروف رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار پرفارمنس پیش کی جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں