راحت فتح علی’ عاطف اسلم’ عابدہ پروین کے معاوضے سامنے آ گئے

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار دنیا کے مقبول ترین میوزک سٹارز میں ہوتا ہے جو نہ صرف کنسرٹس بلکہ شادی کی پرتعیش محفلوں میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کیلئے مشہور ہیں۔دونوں فنکار بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جس کی بدولت انہیں عالمی سطح پر غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کا بھاری معاوضہ اکثر خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیا جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی رہی، دونوں گلوکاروں نے معزز مہمانوں کی خصوصی فرمائش پر اپنے مشہور گانے پیش کیے اور محفل کو یادگار بنا دیا۔حال ہی میں سینئر اینکر پرسن نے ایک پروگرام کے دوران شادی کی تقریبات میں ان فنکاروں کے معاوضوں سے متعلق انکشاف کیا کہ راحت فتح علی خان پاکستان میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریبا1 کروڑ 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں، اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر میں ہو تو فیس میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بیرونِ ملک پرفارم کرنے کی صورت میں یہ رقم دگنی ہو جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں