70

راحت فتح علی کوکلین چٹ

لاہور(بیوروچیف)ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ راحت فتح علی خان ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ یا کسی دوسری غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں۔ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے حوالے سے گلوکار کیخلاف تحقیقات بند کر دی ہیں کیونکہ غلط کاریوں کا کوئی ثبوت نہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ راحت فتح علی اور دیگر کیخلاف تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جنوری میں راحت فتح علی خان اور 182 ایسے دیگر افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا جو لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک کام کیلئے اکثر و بیشتر سفر کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں