راشد خان بڑے کھلاڑی’ بہت کچھ سیکھا’ابرار احمد

شارجہ (سپورٹس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ راشد خان بڑے کھلاڑی ہیں، ان سے کچھ سیکھ کر فائدہ ہوگا۔سہ فریقی سیریز میں یو اے ای کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس میں ابرار احمد نے کہا کہ میں اپنی گوگلی پر کام کررہا ہوں، اس حوالے سے راشد خان نے کچھ مشورے دیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ باہر بیٹھ کر اچھی کارکردگی دکھانے کی بھوک تو بڑھتی ہے۔ابرار احمد نے بتایا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق بولنگ کرنے سے زیادہ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں