31

راشد خان ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے افغان ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے

کابل (سپورٹس نیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے نومبر 2024 تک لیگ اسپنر راشد خان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔افغان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 9 سے 13 ستمبر تک نوئیڈا، بھارت میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے لیگ اسپنر راشد خان ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ 3 ون ڈے اور ٹی20 سیریز میں بھی انکی شرکت غیر یقینی ہے۔اے سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے کریک بز کو بتایا کہ پچھلے سال راشد خان کی کمر کے آپریشن کے بعد ان کے ڈاکٹروں نے کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں