راشد لطیف نے بابر اعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرنچائز نے 2022 ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ہی بابراعظم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 ٹی20 ورلڈکپ میں جب گرین شرٹس نے بابراعظم کی قیادت میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو فرنچائز نے دوبارہ رابطہ کیا۔راشد لطیف نے کہا کہ کراچی کنگز کی فرنچائز میں ایک صاحب کی وجہ سے بابر نے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ وہ مزید فرنچائز کا حصہ نہیں بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں