2

راشد ندیم نے مارشل آرٹس میں 150 واں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی150واں ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئی۔ راشد نسیم نے اپنا150واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا۔راشد نسیم انفرادی طور پر 126 ریکارڈ بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں راشد نسیم کے مزید3عالمی ریکارڈ منظور کر لیے ۔ راشد نسیم نے پہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر کہنی سے48 کولڈ ڈرنک کین پھاڑنے کا ریکارڈ بنایا اس سے قبل یہ ریکارڈ 45 کین کا تھا۔دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 200 کے مقابلے میں 207 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔تیسرے ریکارڈ میں 40 کے مقابلے میں 44 مضبوط ماربل ٹائیلز کو سر کی ٹکر سے توڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزکورہ ریکارڈز کی تصدیقی ای میل جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیے۔راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں