22

راشن تقسیم کے دوران بھگڈر ‘ 1خاتون جاں بحق ‘ 2زخمی

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)فیصل آباد کے نواحی گائوں 6چک بوڑے وال میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی’ جس کے باعث 55سالہ خاتون رشیدہ بی بی زوجہ محمد یونس موقع پر چل بسی جبکہ 45سالہ بلقیس زوجہ غفار’22سالہ عائشہ زوجہ امجد بری طرح زخمی ہو گئیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دونوں زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مذکورہ گائوں کی فضا سوگوار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں