رافیل کمپنی کے شیئرز گر گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے ۔ رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 6جہاز اور 1ڈرون مار گرائے۔پاک فضائیہ نے جو 6بھارتی طیاروں کو مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں