رافیل گرنے کا رنج،ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سے گریز

کراچی (بیوروچیف) پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے انڈین آرمی کے زیر استعمال رافیل طیارے گرانے کا رنج ہے یا سیکورٹی خدشات ہیں کہ فرانس کا جھنڈا بردار فضائی کمپنی ایئر فرانس پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔ ایئر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد، ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کر طویل فاصلہ اختیار کرکے منزل تک جاتی ہیں۔ ایر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرتی ہیں۔ کشیدگی کے دوران سوئس ایئر، لفتھانزا، برٹش، امارات اور کئی بڑی ایئر لائنز پاکستانی حدود کا استعمال ترک کر دیا تھا اور تمام غیرملکی ایئر لائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد ممبئی جاتی تھیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ایئرلائنز کی پاکستان سے اوور فلائنگ معمول پر آچکی ہے۔ سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے اور بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئے ان بڑی ایئر لائنز کی پروازیں پاکستان کے اوپر سے گزرتی ہیں مگر بھارتی ایئر لائنز کی طرح ایئر فرانس پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کر کے طویل فاصلے اختیار کرنے کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں