1

رام گوپال ورما نے ارمیلا کیساتھ مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے برسوں بعد آخرکار اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں جب ان سے بار بار پوچھا گیا کہ 90کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ ان کی غیر معمولی کیمسٹری کی وجہ کیا تھی؟ تو رام گوپال ورما زیر لب مسکرا کر بولے کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں، اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔انہوں نے الٹا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھی بہت کام کیا ہے، لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں