132

رانا احمد شہریار اور میاں ضیاء الرحمان کی مرحوم صحافی رضوان ہندل کے گھر آمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ،ٹکٹ ہولڈر PP-116 رانا احمد شہر یار خاں و سٹی جنرل سیکرٹری (ن) لیگ فیصل آباد میاں ضیاء الرحمان نے سینئر صحافی رضوان ہندل (مرحوم) کی رہائش گاہ محلہ باغبانپورہ پہنچ کر ان کے بھائیوں اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر رضوان ہندل کے بھائی فیصل ہندل ، مقامی صحافی میاں صغیر سانول ایڈووکیٹ ، ظفر ان سرور ، ملک معراج اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احمد شہر یار خاں اور سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے سینئر صحافی رضوان ہندل کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ، وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے ، جنہوں نے ہر موقع پر اعلیٰ صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔ اس موقع پر سینئر صحافی رضوان ہندل (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں