رانا احمد شہریار کی خواجہ شاہد رزاق سکا کی رہائشگاہ آمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے صا حبزادے رانااحمدشہر یارخاںوفد کے ہمراہ اچانک مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکاکی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے تاجروں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ انجمن تاجران سٹی نے تاجر بھائیوں کی فلاح و بہبود کے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی بھی تاجر چھوٹا یا بڑا نہیں سب قابل احترام اور برابر ہیں اللہ تعالی نے مجھ ناچیز کوجو محبت وعزت بخشی ہے میرے لئے بہٹ بڑا اور ناقابل فراموش اعزاز ہے صدرمحمد کاشف چوہدری کی قیادت میںمرکزی تنظیم تاجران پاکستان اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد ہرمشکل گھڑی میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے اس موقع پرمسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن ،انجمن تاجران سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، فنانس سیکرٹری چوہدری اعجازاحمد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نہاز طور ، جنرل سیکرٹری ملک عباس اشرف لالہ معین ، یونس جمال احمد شیخ ، ذیشان ککے زئی اور دیگرموجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں