28

رانا احمد شہریار کی کامیابی کیلئے تاجر برادری میدان میں آگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی کامیابی کیلئے فیصل آباد کی تاجر برادری میدان میں آ گئی’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کے ڈیرے کارخانہ بازار میں آج ہونے والے جلسہ میں تاجر تنظیموں کے تمام دھڑوں کے عہدیداران شرکت کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے کوارڈی نیٹر سی سی 1 ‘ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر’سپریم انجمن تاجران (بھلی گروپ) کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ انجمن تاجرا ن سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید’ صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری بہادر علی’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ پائما کے رہنما شیخ شاہد گچھا’ کلاتھ بورڈ کے صدر سلطان بٹ و دیگر رہنمائوں نے چوک گھنٹہ گھر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ میاں ریاض شاہد’ سہیل نیاز طور’ شیخ آصف’ شیخ یوسف موتی’ چوہدری خالد جٹ’ شہباز گل بٹ’ رانا مبشر ٹھاکر’ ملک شاہد رسول’ عبدالرحمن مانی’ مرزا اعظم’ آفتاب بٹ’پولٹری ایسوسی کے صدر رانا عبداللہ’ ماجد امین بٹ’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ فاضل کے علاوہ آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں