94

رانا احمد شہریار یوتھ ونگ پنجاب کے قائم مقام صدر نامزد

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریارخاںکو یوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد کر دیا ہے۔ جس کا صوبائی جنر ل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ایم پی اے بابر سرفراز یوتھ ونگ پنجاب کے صدر تھے۔ جنہیں 2024ء کے عام انتخابات میں پار ٹی ٹکٹ نہیں ملا اس وجہ سے وہ ن لیگ کو چھوڑ گئے۔ اس بناء پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر رانا احمد شہریارخاںکو یوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا احمد شہریارخاںکو مستقل طور پر یہ منصب سونپ دیا جائے گا۔ جس کا بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے رانا احمد شہریارخاںکی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں