رانا اظہر وسیم’ رانا مرتضیٰ حکیم کے کاغذات مسترد’ انکے تیسرے بھائی رانا شفقت رسول کے کاغذات منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر اشفاق احمد نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115 سے سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ’ اُس کے دوسرے بھائی رانا اظہر وسیم کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ ان کے تیسرے بھائی رانا شفقت رسول کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری بار رانا مرتضیٰ حکیم نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کر لیا اور وہ آج کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ الیکشن ٹربیونل سے انکو الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی جبکہ ان کے بھائی رانا اظہر وسیم نے الیکشن ٹربیونل نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رانا مرتضیٰ حکیم کے کاغذات منظور نہ ہوئے تو ان کا تیسرا بھائی رانا شفقت رسول حلقہ پی پی115 سے الیکشن لڑے گا۔ حلقہ پی پی115 کا میدان کسی بھی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے اور پوری قوت کیساتھ الیکشن لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں