رانا ثناء اللہ خاں کا حافظ محمد امجد سے اظہار تعزیت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر وسینیٹر رانا ثناء اﷲ خاں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے محبوبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ مسم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان’ عمران گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں