رانا ثناء اللہ (ن)لیگ کا اثاثہ ،نئے آنیوالے نوجوانوں کیلئے کسی جامعہ سے کم نہیں،بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے مشیروزیراعظم پاکستان برائے سیاسی امور/ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب،سینئر سیاست دان رانا ثنا اللہ خان سے ان کے دفتر فیصل آباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں رانا احمد شہریار کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین کے ہمراہ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، سٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، چوہدری طارق اسماعیل اور میاں عمران یعقوب بھی تھے۔بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین نے نو منتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار سے بھی ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین نے رانا ثناء اللہ کی جماعتی خدمات، مضبوط سیاسی وژن اور طویل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نہ صرف مسلم لیگ (ن) کا اہم اثاثہ ہیں بلکہ سیاسی کارکنوں اور نئے آنے والے نوجوانوں کے لئے کسی جامعہ سے کم نہیں۔ان کا سیاسی تجربہ،استقامت اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کام کرنا ایک مثال ہے۔ملاقات میں تنظیمی معاملات، عوامی مسائل اور حالیہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔بریگیڈیئر(ر)بابر علائوالدین نے امید ظاہر کی کہ رانا احمد شہریار اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں گے اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔بریگیڈیئر(ر) بابر علائوالدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں گورننس اور عوامی سہولتوں کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بریگیڈیئر(ر) بابرعلائو الدین نے ضمنی الیکشن میں سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدری کی کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد اور موثر سیاسی رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے لئے طلال چوہدری کی طویل اور فعال خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔سینیٹر طلال چوہدری نے چیئرپرسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے ویژن اور صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اداروں کے باہمی تعاون سے ہی گورننس اور خدمتِ عامہ میں بہتری آ سکتی ہے۔چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے فیصل آباد میں سابق رکنِ قومی اسمبلی میاں عبدالمنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امور، تنظیمی معاملات اور عوامی خدمت کے جاری کاموں پر گفتگو ہوئی۔بریگیڈیئر (ر)بابر علائوالدین نے میاں عبدالمنان کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے نظریے، قیادت اور عوامی مفاد کے لئے مخلص رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی کاوشیں پارٹی کے مضبوطی اور عوامی فلاح کے لئے اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں