رانا ثناء اللہ نے سدھار میں خواتین کے کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) رانا ثناء اللہ خاں نے سدھار میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،40کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس منصوبے کی توسیع کا افتتاح بھی کیا،تفصیلات کے مطابق سدھار اور گردونوح میں گورنمنٹ کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو میٹرک سے آگے تعلیم حاصل کرنے کیلئے شہر کا رخ کرنا پڑتا تھا غریب والدین کی بچیاں بھاری کرائے اور فیسوں کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی تھی وفاقی مشیر برائے سیاسی امور وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے طالبات کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سدھار اور گردونواح کی بچیوںکیلئے خصوصی کاوشوں سے سدھار میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی منظوری کروا کر سنگ بنیاد بھی رکھ دیا، 21کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ 18ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا۔ افتتاح کے موقع پر رانا ثناء اللہ ،میاں اجمل آصف و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گھریلو خواتین کی اے ای کی مدد سے گندی تصاویر بنا کر اپلوڈ کرنے والوں کو اڑے ہاتھو ں لیا کہ ان کی وجہ سے کسی کی بہن بیٹی لوگوں کی عزتیں اور کسی بھی لیڈر کی خواتین محفوظ نہیں رہی ایسے لوگوں کا اعلاج ہونا چاہیے اس کے بغیر میڈیا آگے نہیں بڑھ سکتا۔ رانا ثنا اللہ خاں نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر علاقائی صحافیوں اور فیصل آباد کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے لیکن پاکستان کی افواج انڈیا کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے ہم امن کو فروغ دینے والے زمہ دار لوگ ہیں کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے انشا آزاد ہو کر رہے گا۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوامی منصوبے بنائے ہیں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں