رانا ثناء اﷲ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا رانا ثناء اﷲ خاں کیلئے ایک اور اعزاز’ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں کو ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے، سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، رانا ثناء اﷲ خاں کا کہنا ہے کہ قائدین نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور ایوان بالا میں مسلم لیگ (ن) کی بھرپور نمائندگی کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں