72

رانا ثنا اللہ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا، میں ہارگیا ہوں اور نتیجے کوتسلیم کرتا ہوں، اپنے حلقے کے نتائج سے مطمئن ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں چلے جائیں، فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا ہم سب کو نہیں پتا تھا کہ جے یو آئی کا نتیجہ کیا آئے گا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں