رانا عابد علی منج کی جیت کیلئے دن رات محنت کرینگے،عرفان حیدر کھرل،شیخ اعجاز احمد سابق ایم پی اے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممبر ڈسٹرکٹ بار رائے عرفان حیدر کھرل کی رہائش گاہ پر امیدوار برائے سیکرٹری DBA رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی حمایت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی سٹی صدر PMLNشیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ تھے’ تقریب میں سیکرٹری بار سید وہاب حیدر شاہ’ سیدشاہد حسین گیلانی ایڈووکیٹ’ رانا عثمان منج’ جابر جنجوعہ ایڈووکیٹ’ سید بہرام شاہ بخاری’ ملک عثمان ایڈووکیٹ’ رائے ثاقب’ رائے احمد’ موسیٰ شاہ ایڈووکیٹ’ ڈاکٹر شوکت حسین چشتی ایڈووکیٹ نے شرکت کی’ ویلکم ایڈریس میں میزبان ممبر ڈسٹرکٹ بار رائے عرفان حیدر کھرل نے کہا کہ رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ ہمارا بھائی ہے’ ہم ان کی جیت کیلئے دن رات محنت کریں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج سے ہی رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی جیت کیلئے کمر کس لی ہے’ انشاء اللہ جیت رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کی ہی ہو گی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سٹی صدر PMLNشیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے رانا عابد علی منج ایڈووکیٹ کو جتوانے کیلئے پوری محنت کرنی ہے’ نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے’ انہوں نے کہا کہ اب یہ الیکشن رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کا نہیں بلکہ ہم سب کا الیکشن ہے اس لئے اپنے قریبی اور تعلقات والے وکلاء تک رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ کو ووٹ اور سپورٹ کا پیغام لے کر جائیں اور الیکشن ڈے پر ان سب کے ووٹ کاسٹ کروانے ہیں’ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیکرٹری کے امیدوار رانا علی عابد منج ایڈووکیٹ نے رائے عرفان حیدر کھرل کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ کامیابی کے بعد بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کروں’ میںفیصل آباد کی تاجر برادری’ عوام اور وکلاء برادری کو مایوس نہیں کروں گا’ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں جو بھی وعدے کروں گا’ انشاء اللہ پورے کروں گا’ میں ظالم کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوم کی دادرسی کروں گا’ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے’ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے جس انداز سے میرا استقبال اور میری حمایت کا اعلان کیا ہے میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا اور اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیاب کروایا تو اس احسان کا بدلہ ضرور چکائوں گا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد میرے طرز عمل سے دوستوں کا شملہ اونچا ہوگااور ان کی عزت افزائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں