رانا عبدالسمیع ٹیپو میلاد کمیٹی ریلوے روڈ کے صدر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے باہمی مشاورت سے ریلوے روڈ کی کاروباری’ سماجی شخصیت رانا عبدالسمیع ٹیپو کو میلاد کمیٹی ریلوے روڈ کا صدر نامزد کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا’ الحاج منیر احمد نورانی نے امید کا اظہار کیا کہ مرکزی میلاد کمیٹی نوجوا نوں کو دین کی خدمت کرنے کیلئے آگے لانا چاہتی ہے’ مجھے پورا یقین ہے کہ رانا عبدالسمیع ٹیپو دین کی شمع روشن کرنے اور نوجوانوں میں حضور نبی کریمۖ کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور مرکزی میلاد کمیٹی کی امیدوں پر پورا اتریں گے’ رانا عبدالسمیع ٹیپو نے اپنی نامزدگی بطور صدر مرکزی میلاد کمیٹی ریلوے روڈ پر مرکزی صدر الحاج منیر احمد نورانی اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دین کی شمع روشن کرنے کیلئے میں اپنی تمام تر خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا اور اپنے قائدین کی امیدوں پر پورا اتروں گا’ میرا ہر قدم مرکزی میلاد کمیٹی کے مفاد میں اٹھے گا اور ہم مل کر نوجوانوں میں دینی شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں