رانا عمر فاروق کا سیکرٹری بار کا الیکشن لڑنے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرو ف اورنوجوان قانون دان راناعمر فاروق نے سیکرٹر ی ڈی بی اے فیصل آبادکی سیٹ پرالیکشن لڑنے کااعلان کردیا، ر ا نا عمرفاروق ایڈووکیٹ نے باضابطہ انتخا بی مہم شروع کردی ہے اور ڈور ٹو ڈ و ر وکلا کیساتھ میٹنگز کررہے ہیں۔ رانا عمر فا ر و ق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کوسینئرترین وکلا اوربڑے گروپس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ نوجوان وکلا کی بڑی تعداد بھی راناعمرفاروق کی مکمل حما یت کررہی ہے ۔ امیدواربرائے سیکرٹری ر ا نا عمر فاروق ایڈووکیٹ کاکہناہے کہ سینئروکلا کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوںنے میری مکمل اور غیر مشر و ط حمایت کااعلان کیاہے ۔سینئر وکلا کی رہنمائی سے بار ممبران کے مسا ئل کوحل کریں گے ۔ضلع کچہری کے تمام بنیادی مسائل جنہیں آج تک حل نہیں کیا جا سکا انہیں پہلی فرصت میں حل کریں گے۔ ضلع کچہری کے اندرپارکنگ پلازے بنائیں گے ،ڈسپنسری کوہسپتال میں اپ گریڈکریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ بینچ کے لئے سنجیدہ اورٹھوس اقدامات کریں گے تاکہ وکلاء برادری کادیرینہ خواب شرمندہ تعبیرہو۔انہوںنے کہاکہ نوجوان وکلاء میرے دست بازوہیں جنہیں میںکسی موڑپرمایوس نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں