رانا قمرالزمان خاں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رانا شہروز کے والد محترم’ رانادستگیرکے بڑے بھائی ‘رانا یاسر راعجاز سابق چیئرمین اور رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے کے چچا جان رانا قمرالزمان خاں سابق ڈائریکٹر آئی بی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے’ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ مرحوم کی نماز جنازہ لائل پور جمخانہ ویسٹ کینال روڈ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا’ ان کی وفات پر صدر انجمن تاجران مدینہ ٹائون چوہدری وقاص گجر ملک شاہد بشیر جنرل سیکرٹری’ میاں افضل چیئرمین’ میاں نبیل سینئر نائب صدر اور سلیم خان نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور اور ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے’ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم رانا علی عباس خاں اور ان کے اہل خانہ کے کے ساتھ برابرکے شریک ہیں’ دعا ہے اللہ پاک سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں