فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی نمبر2 حسینیہ چوک کے رہائشی وسابق ناظم رانا محمد عثمان منج’ رانا محمد جمیل’ رانا محمد سعید’ رانا ظہور الٰہی آف الفرید فیبرکس والے کے والد محترم رانا محمد اصغر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 7 اگست بروز سوموار کو بعدازنماز ظہر کے بعد مدینہ ٹائون فیضان مدینہ میں ادا کی گئی، جس میں صنعتکاروں’ تاجروں’ سیاسی’ سماجی’ مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور دعا کی کہ خداوند کریم اپنے حبیب کریمۖ کے صدقہ جنت الفردوس میں بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ورسم قل شریف کا ختم پاک 8 اگست بروز منگل کو ان کی رہائشگاہ کینال روڈ سعید کالونی کی جامع مسجد ابوبکر میں ادا کیا جائے گا۔ رانا محمد عثمان منج کا فون نمبر 0321-9667313 ہے۔
27