رانا وارث کو بیت المال کا چیئرمین بنایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین خاکی گروپ ومسلم لیگ (ن) کے رہنما ماسٹر جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے مخلص’ وفادار اور دیرینہ کارکن کوارڈی نیٹر بیت المال رانا وارث کو بیت المال کا چیئرمین بنایا جائے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پارٹی ورکرو ں کو عزت و احترام اور انہیں ان کا جائز مقام دیا ہے’ آج پارٹی اقتدار میں ہے’ اس لئے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو نوازا جانا چاہئے’ رانا وارث پیدائشی مسلم لیگی ہے اور پارٹی کیلئے ان کی قربانیاں لازوال ہیں’ حالات کیسے بھی آئے مگر رانا وارث کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے اور ہمیشہ ہرحال میں پارٹی کا ساتھ دیا’ رانا وارث میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے ورکر ہیں’ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی تقریب ہو رانا وارث پیش پیش ہوتے ہیں’ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کا پرچم سربلند رکھا ہے اور پارٹی ورکروں کو متحرک رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے’ ڈکٹیٹر جنرل (ر) مشرف کے دور میں مظالم برداشت کئے مگر پارٹی کا دامن نہیں چھوڑا’ ماسٹر جمیل نے مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت سے بھی اپیل کی ہے کہ رانا وارث کیلئے پارٹی قیادت کے سامنے آواز بلند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں