رانجی ٹرافی میں ناکامی پر وریدھمن کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت میں جاری رانجی ٹرافی میں ناکامی پر معروف بھارتی بلے باز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔بھارت میں رانجی ٹرافی جاری ہے۔ بی سی سی آئی کی ہدایت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ سپر اسٹارز اپنی فارم کی بحالی کے لیے یہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ لیکن ایک بلے باز نے بیٹنگ میں ناکامی کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ بھارتی کرکٹر وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا ہیں، جو رانجی ٹرافی کے آخری میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ تاہم ان کی ٹیم بنگال نے اس میچ میں پنجاب کو اننگ اور 13رنز سے ہرا دیا۔وریدھمن نے آخری میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28برس ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں