رانی مکھرجی کی فلم مردانگی 3 کی ریلیز کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز) رانی مکھرجی کی فلم مردانی 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت گیر پولیس افسر شیوانی شیواجی را کے روپ میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں۔یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم مردانی 3 کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو ہولی کے تہوار پر 27 فروری 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔انسٹاگرام پر فلم کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے یش راج فلمز نے لکھا ہے کہ گنتی شروع ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں